Saturday 8 June 2013


((قسم کے متعلق مسئلہ ))

میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ اگر کوئی شخص اپنے ہاتھ میں قرآن لیتا ہے یا اپنا ہاتھ قرآن کے اوپر رکھتا ہےاو رکہتا ہے کہ وہ ایک خاص چیز نہیں کرے گا
(مثلاًفلاں جگہ نہیں جائے گا)، لیکن اللہ کی قسم نہیں کھاتا ہے۔ تو کیا اب وہ شخص وہ چیز کرسکتاہے
(یعنی اس جگہ جاسکتا ہے)
یا نہیں جاسکتاہے؟
کیا قرآن پر ہاتھ رکھ کرکے کچھ کہنا اللہ کی قسم کھانے جیسا ہے، یاہم اب بھی وہ چیز یا کام کرسکتے ہیں؟

***فتوی***
صورت مذکورہ میں قسم منعقد نہ ہوگی، جب تک قسم کے الفاظ مثلاً اللہ کی قسم، قرآن کی قسم وغیرہ زبان سے نہ کہے، صرف قرآن ہاتھ میںلے کر یا قرآن پر ہاتھ رکھ کر کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کہنے سے قسم نہیں ہوتی، اور اس کے خلاف کرنے پر کفارہ نہیں۔

واللہ تعالی اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم

No comments:

Post a Comment