Saturday 8 June 2013




میرے دوستو بزرگو بھائیو
اللہ خالق ھے باقی سب مخلوق ھے اللہ مالک ھے باقی سب مملوک ھے اللہ رب ُالعزت رازق ھے باقی سب مرزوق ھے اللہ وہ اللہ ھے جس نے حضرت اسمعیل علیہ اسلام کی چھری کے نیچے حضرت یونس علیہ اسلام کی مچھلی کے پیٹ میں ابراھیم علیہ اسلام کی آگ میں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ۱۰۰ تلواروں کے بیچ حفاظت فرمائی اللہ کسی کا محتاج نیہں اللہ رب ُالعزت کسی کا شریک نہیں انسان کی ھر حال میں اللہ کی طرف نگاہ جانی چاہیے بزرگان ِدین فرماتے ھیں مصیبت تکلیف بیماری اور پریشانی میں انسان کی سب سے پہلی نگاہ جہاں جاتی ھے وھی اُسکا الا یعنی رب ھوتا ھے اب خود احتساب کرلیں کہ ھماری نگاہ کہاں جاتی ھے ڈاکٹر عامل بابا جی یا پیر صاحب پر یا خالص اللہ کی ذات پر لوگو اپنے ایمان کی تجدید کرو کوئی انسان کسی کو نہ نفع دے سکتا ھے نہ نقصان دے سکتا ھے اللہ کا ھر چیز پر قبضہ اور تصرًف ھے یہ عامل اور بابے لوگ تو خود اتنے محتاج ھیں کہ ان کے کھانے میں سے مکھی کچھ اُٹھا کر لے جاے تو یہ اپنا کھانا اُس سے واپس نہیں لے سکتے ان کا پیشاب بند ھو جاے تو نہیں کھول سکتے یہ کیا کسی کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے اپنے ایمان کو مظبوط کرو اور تقوی۱ اختیار کرو تم پر کوئی پریشانی نہیں آ سکتی یہ سب ھمارے اعمال کا بگاڑ ھے

No comments:

Post a Comment