Saturday 8 June 2013




اللہ تعالی نے دو فرشتوں کو بھیجا بابل شہر میں وہاں جادو بڑے عروج پر تھا ایک کا نام ہاروت تھا اور ایک کا نام ماروت تھا
انھوں نے لوگوں کو آکر اعلان کیا کہ اے لوگو !
سحر سے توبہ کرو چھوڑو جادو کو اگر پھر بھی کوئی سیکھتا ھے تو پھر آو ہم تمھیں سکھاہیں جنات سے نہ سیکھو ہمیشہ کے لیے ختم ھو جاو گے
اور وہ فرشتے کہتے کہ ہم تو آزمائش کے لیے ہیں تم جادو کر کے کفر نہ کرنا
لیکن لوگ أن سے سیکھتے تھے
اور انکے ذریعے میاں بیوی میں جدائی ڈال دیتے تھے
سنو!
سحر کی بنیاد تفریق پر ھے
سحر کے ذریعے تالیف نہیں ھو سکتی
گناہ کے لیے لڑکے یا لڑکی کو تیار کرنا یہ جادو کے ذریعے فوراً ھو جاتا ھے
مطلب یہ ھے کہ سحر کا مادہ کفر ھے سحر خالص فتنہ ھے اور سحر کی بنیاد شر پر ھے
علما لکھتے ہیں ہر وہ عمل جس سے میاں بیوی میں اختلاف ھو حرام ناجائز ھے
اور ہر وہ عمل جس سے میاں بیوی میں باہم محبت بڑھے مستحب ھے

No comments:

Post a Comment